اسٹیٹ بینک نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حکومت کو منظوری کے لیے بھیجے ہیں۔ ان نوٹوں کی چھپائی کی تیاری مکمل ہے اور کابینہ کی منظوری کے بعد یہ 2026 کے آخر تک گردش میں آئیں گے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن حکومت کو منظوری کے لیے بھیج دیے ہیں۔ یہ نوٹ جدید سیکیورٹی فیچرز کے ساتھ تیار کیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن نے ان نوٹوں کی چھپائی کی تیاری مکمل کر لی ہے اور اب حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹوں کی چھپائی کا عمل شروع ہوگا اور توقع ہے کہ 2026 کے آخر تک یہ نوٹ گردش میں آ جائیں گے۔















