مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا میں کہا کہ جے یو آئی پی ٹی آئی کے بغیر بھی بلدیاتی الیکشن میں شرکت کرے گی۔
سرگودھا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی آئے یا نہ آئے، جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں ضرور شرکت کرے گی۔
سرگودھا کے قصبہ ہجن میں مولانا جاوید نعمانی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن آئین کا تقاضا ہیں اور حکومت کو یہ کسی بھی وقت کروانے ہوں گے۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کے حوالے سے ہم سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، ان کا فلسفہ معلوم نہیں۔
مزید برآں، مولانا فضل الرحمان نے ہجن میں تعزیتی ریفرنس سے خطاب بھی کیا اور دعا کروائی۔














