پی آئی اے نے کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ ایک تاریخی ایئر ٹو ریل معاہدہ کیا ہے جس سے مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کی جائے گی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کینیڈا اور برطانیہ کی ریل سروسز کے ساتھ ایک تاریخی ایئر ٹو ریل معاہدہ کیا ہے تاکہ مسافروں کو عالمی معیار کی سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس معاہدے کے تحت مسافر ایک ہی ٹکٹ پر ہوائی اور ٹرین کے ذریعے سفر مکمل کر سکیں گے، جس سے سفری سہولت، وقت کی بچت اور آرام میں اضافہ ہوگا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق، ٹورنٹو پہنچنے والے مسافر کینیڈا میں پارٹنر ایسیس ریل سروس کے ذریعے آٹھ اہم شہروں تک سفر جاری رکھ سکیں گے۔ برطانیہ میں مانچسٹر اور لندن جانے والے مسافر 50 سے زائد شہروں تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
مسافر اپنی منزل تک کے ٹکٹ پی آئی اے کے دفاتر، ٹریول ایجنٹس، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ اقدام مسافروں کے لیے آرام دہ اور مربوط سفری سہولت کا باعث بنے گا۔















