لاہور سیف سٹی اتھارٹی نے شہر میں 30 مقامات پر مفت چارجنگ اور سیکیورٹی پولز نصب کیے ہیں۔ ان پولز پر شہری ایمرجنسی میں اپنے موبائل فون چارج کر سکتے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سیف سٹی اتھارٹی نے عوامی سلامتی اور سہولت کے لئے شہر بھر میں چارجنگ اور سیکیورٹی سہولیات والے پولز نصب کرنے کا زبردست اقدام کیا ہے۔ ان پولز کا مقصد شہریوں کو ایمرجنسی حالات میں مفت موبائل چارجنگ سمیت دیگر ضروری خدمات ایک جگہ پر فراہم کرنا ہے۔
سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور کے 30 مقامات پر ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ پولز نصب کیے ہیں جہاں شہری اپنے فون بلا معاوضہ چارج کر سکتے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت جلد ہی 100 مقامات پر یہ سہولت فراہم کرنے کا ہدف ہے۔
مفت چارجنگ کے علاوہ ان پولز میں پینک بٹن بھی موجود ہے جو فوری مدد کے لیے ہیلپ سسٹم فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ فری وائی فائی بھی مہیا کرتے ہیں، جو عوام کو ایک ہی جگہ پر محفوظ اور آسان سہولیات فراہم کرتا ہے۔














