این سی سی آئی اے ملازمین کی مستقلی، ہائیکورٹ نے 30 روز کی مہلت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو 30 دن میں ملازمین کی مستقلی کا فیصلہ کرنے کی مہلت دی۔ عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
این سی سی آئی اے ملازمین کی مستقلی، ہائیکورٹ نے 30 روز کی مہلت دے دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو 30 روز میں ملازمین کی مستقلی سے متعلق فیصلہ کرنے کی مہلت دے دی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے این سی سی آئی اے کے فیز تھری کے سیکڑوں ملازمین کی مستقلی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمن اور لیگل ڈیپارٹمنٹ کے افسران پیش ہوئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ ایک ماہ میں رولز بنا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ عدالت نے یہ بھی ہدایت کی کہ جب تک معاملہ عدالت میں ہے، ملازمین سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کیا جائے جس سے وہ متاثر ہوں۔

حکام نے عدالت کو بتایا کہ اپائنٹمنٹ، پروموشن اور ٹرانسفر (APT) رولز کابینہ کو بھیجے گئے ہیں، تاہم منظوری نہ ہونے کی وجہ سے مستقلی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر 30 روز میں تاخیر کا مسئلہ حل نہ ہوا تو متعلقہ سیکریٹریز کو بلا کر پوچھا جائے گا۔

عدالت نے سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

دیگر متعلقہ خبریں