نیپرا رپورٹ 2024/25 میں چشمہ اور کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹس بہترین قرار

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چشمہ اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کو نیپرا کی سالانہ رپورٹ میں بہترین کارکردگی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے دو پاور پلانٹس کی اعلیٰ کارکردگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چشمہ اور کراچی نیو کلیئر پاور پلانٹس کو نیپرا کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2024/25 میں بہترین قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دونوں پاور پلانٹس نے اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری برقرار رکھی ہے، جس کا کریڈٹ مضبوط انتظامی ڈھانچے اور مؤثر حکمت عملی کو دیا گیا ہے۔ یہ اعلیٰ کارکردگی توانائی کے نظام کے استحکام، عوامی اعتماد اور ملازمین کی حفاظت کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

نیپرا رپورٹ کے مطابق، یہ جوہری بجلی گھر محفوظ، ماحول دوست اور جدید توانائی کے نظام کی کامیاب مثال قائم کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بجلی گھروں کی صحت، حفاظت اور ماحولیات سے متعلق کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں