فروری کے لائحہ عمل کا ابھی اعلان نہیں ہوا مگر کوئی ڈی چوک نہیں جارہا۔ علیمہ خان

علیمہ خان نے 8 فروری کے لائحہ عمل کا اعلان نہیں کیا، مگر ڈی چوک جانے کی تردید کی اور عدلیہ پر تنقید کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان کا 8 فروری کے لائحہ عمل پر خاموشی، ڈی چوک جانے کی تردید

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)علیمہ خان نے کہا ہے کہ 8 فروری کے لائحہ عمل کا ابھی اعلان نہیں کیا جا رہا مگر ڈی چوک کوئی نہیں جارہا۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹے کیسز پر وقت ضائع کیا جا رہا ہے، عدلیہ میں انصاف کا نظام دفن ہو چکا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ عوام ٹیکس اپنی سہولیات اور انصاف کے لیے دیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کیوں نہیں سن رہی؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام بڑی تعداد میں نکلے، ان کی جلدی ہے کہ علیمہ خان کو 8 فروری سے قبل جیل بھیج دیا جائے۔

وکیل فیصل ملک نے کہا کہ 26 نومبر احتجاج کیس میں آج ہم نے ایک گواہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل پر جرح کی ہے، جس نے قبول کیا کہ علیمہ خان کے خلاف کوئی درخواست دائر نہیں ہوئی تھی۔ عدالت نے استغاثہ کے 17 گواہان کو جرح کے لیے طلب کیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ تین سے چار افسران موجود ہوتے ہیں اور احتجاج کی بات کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل سیاسی معاملات سے غیر متعلق ہے اور تمام لوگوں کا ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں