پیپلز پارٹی کا پارلیمانی اجلاس، حکومتی اتحاد پر اتفاق

بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں ن لیگ سے اختلافات ختم

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی ورچوئل صدارت کی جس میں صدر کی منظوری کے بغیر آرڈیننس کے اجراء سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں راجہ پرویز اشرف نے ن لیگ سے اختلافات ختم ہونے کی تصدیق کی۔

اجلاس میں نوید قمر، اعجاز جاکھرانی، شہلا رضا، عبدالقادر پٹیل، آغا رفیع اللہ، ناز بلوچ، نوابزادہ افتخار، پرویز اشرف، شازیہ مری اور قاسم گیلانی شریک ہوئے۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز سے متعلق شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور پی ٹی آئی کا سیاسی مستقبل ان سے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں مکمل یکجہتی ہے اور پیپلزپارٹی کا اتحاد میں رہنا ملکی مفاد میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں