نادیہ افگن نے ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر ردعمل میں امن کی تلقین کی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے اداکار ورون دھون کے حب الوطنی ڈائیلاگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ورون دھون کبھی مضبوط رومانوی ہیرو کے طور پر جانے جاتے تھے، لیکن اب دباؤ میں الجھن کا شکار لگتے ہیں۔
فلم ‘بارڈر 2’ کے ایک خصوصی ایونٹ میں ورون دھون نے کہا کہ ‘اس بار ہم بارڈر میں گسنگے ہی نہیں، ہم بارڈر ہی بدل دیں گے۔’ اس پر عوام نے خوب شور مچایا۔
نادیہ افگن نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے فنکاروں کو امن اور معاشرتی ہم آہنگی کی بات کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ فنکار کا کردار صرف اسکرین تک محدود نہیں ہوتا، ان کے بیانات عوام پر اثر ڈالتے ہیں۔
نادیہ کے ردعمل پر صارفین کی ملی جلی آراء سامنے آئی ہیں؛ کچھ نے ان کی بات کی تائید کی جبکہ کچھ نے ورون دھون کی ناکامی کا مذاق اُڑایا۔
فلم میں 1971 کی پاک بھارت جنگ کو موضوع بنایا گیا ہے، لیکن بصری اثرات کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔















