سندھ میں 2025 میں کتوں کے کاٹنے سے 22 ہلاکتیں، 29 ہزار زخمی

سندھ میں آوارہ کتوں کے حملوں سے 2025 میں 22 ہلاکتیں ہوئیں، عدالت نے سندھ حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ میں 2025 میں کتوں کے کاٹنے سے 22 ہلاکتیں، 29 ہزار زخمی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 میں صوبہ سندھ میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے 22 افراد ہلاک اور 29 ہزار زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے اور ریبیز ویکسین کی عدم دستیابی کے معاملے پر درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے آئینی بینچ کو حقائق سے آگاہ کیا۔

عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے چار ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلی ہیں۔ طارق منصور نے کہا کہ عدالت نے 2024 میں آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی اور ریبیز کنٹرول پروگرام شروع کرنے کا حکم دیا تھا، مگر سندھ حکومت نے عمل نہیں کیا۔

درخواست گزار نے بتایا کہ کے ایم سی ہیلپ لائن نمبر 1093 بھی غیر فعال ہوچکا ہے۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے بارے میں استفسار کیا، جس پر وکیل نے ویکسین کی دستیابی کا دعویٰ کیا۔

طارق منصور نے کہا کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جسٹس یوسف علی سعید نے کہا کہ جواب آنے پر تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر حکم جاری کریں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں