چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، عمران خان چیئرمین رہیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے، عمران خان چیئرمین تھے، ہیں اور رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے فیصلے کو کوئی سیاسی یا ایپکس کمیٹی تبدیل نہیں کر سکتی۔
پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر سے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے کیا۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جمعرات تک اپوزیشن لیڈر کا تقرر ہوجائے گا۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ قومی اسمبلی کی ہدایات کے مطابق تقاضے پورے کر کے اپ ڈیٹڈ لسٹ اسپیکر کو جمع کر دی ہے، اور محمود خان اچکزئی ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔














