امریکی جنگی طیاروں کی قطر کے العدید ائیر بیس پر سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں، کئی طیارے پرواز کر گئے۔
دوحا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی جنگی طیاروں نے قطر کے العدید ائیر بیس پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دی ہیں۔ اتوار کی رات کو العدید بیس سے کے سی 135 ائیر ریفیولنگ ٹینکرز اور بی 52 اسٹریٹیجک بمبار سمیت کئی امریکی جنگی طیارے پرواز کر گئے۔
قطر میں واقع العدید ائیر بیس ایران کی سرحد سے 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سفارتکاری کو ترجیح دیتے ہیں مگر ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال سے نہیں ہچکچائیں گے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔














