چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے مطابق جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعرات تک اچکزئی کا بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن ہوجائے گا۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر سے ملاقات ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے پا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، تاہم پیپلزپارٹی کے اراکین اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے اور انہوں نے کوئی دستاویز جمع نہ کرانے کا کہا ہے۔














