فلسطینی نژاد مصنفہ کے اخراج پر ادبی میلہ منسوخ

آسٹریلیا میں فلسطینی نژاد مصنفہ رندا عبدالفتاح کے اخراج پر احتجاج کے بعد ایڈیلیڈ رائٹرز ویک منسوخ کر دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فلسطینی نژاد مصنفہ کے اخراج پر ادبی میلہ منسوخ

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا میں ایڈیلیڈ رائٹرز ویک 2026 فلسطینی نژاد آسٹریلوی مصنفہ رندا عبدالفتاح کے اخراج پر ہونے والے شدید احتجاج کے بعد منسوخ کر دیا گیا۔ 180 سے زائد مصنفین نے شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

ایڈیلیڈ فیسٹیول بورڈ نے اعلان کیا کہ یہ ادبی میلہ جو 28 فروری سے شروع ہونا تھا، اب منعقد نہیں ہو گا۔ فیسٹیول بورڈ کے باقی 3 ارکان نے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا جبکہ 4 ارکان پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے۔

یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب فیسٹیول بورڈ نے رندا عبدالفتاح کو پروگرام سے نکالنے کا اعلان کیا۔ بورڈ نے اس فیصلے کی وجہ سڈنی کے علاقے بونڈی میں یہودی برادری پر حملے کے بعد پیدا ہونے والی ثقافتی حساسیت کو قرار دیا تھا۔

رندا عبدالفتاح نے فیسٹیول بورڈ کی معذرت کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے خلوص قرار دیا اور کہا کہ یہ زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک فلسطینی آسٹریلوی مسلمان خاتون کے طور پر انہیں قومی مکالمے کا حصہ بننے سے روکنا توہین آمیز اور نسل پرستانہ رویہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں