بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے امن کمیٹی کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ ہوید کے علاقے میں پیش آیا۔
بنوں: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنوں کے ہوید علاقے میں دہشتگردوں نے امن کمیٹی کے ممبران پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے۔ حملہ آوروں نے گھات لگا کر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جان سے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔















