پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں کمی کے بعد 16 جنوری سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ یہ کمی 16 جنوری سے متوقع ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 82 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے لیے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے اور 14 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا۔ پیٹرولیم ڈویژن وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں