سمگلنگ روکنے کیلئے ڈیجیٹل اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ

ایف بی آر نے سمگلنگ روکنے کیلئے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کا اعلان کیا ہے، جن کو 10 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سمگلنگ روکنے کیلئے ڈیجیٹل اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف بی آر نے سمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کو روکنے کے لیے ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسٹیشنز غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں کو روکنے کا مکمل اختیار رکھتے ہوں گے اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

ایف بی آر نے اس مقصد کے لیے 10 ارب روپے کی درخواست کی ہے۔ موجودہ چیک پوسٹوں کو ڈیجیٹل انفورسمنٹ اسٹیشنز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ سمگلنگ کی روک تھام مؤثر ہو سکے۔

اسٹیشنز کے عملے کے لیے قوانین اور آپریشنز کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ مزید برآں، خالی جگہوں پر آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ افسران اور سپاہیوں کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں