اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے ایران کی موجودہ صورتحال پر ٹیلیفونک رابطے میں تبادلہ خیال کیا اور قریبی روابط برقرار رکھنے کا عزم دہرایا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو فون کیا جس میں ایران کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی روابط برقرار رکھنے اور پاک ایران سفارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دوسری جانب، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ رابطے کے ذرائع بحال ہیں۔ عباس عراقچی اور امریکی نمائندے اسٹیو وٹکوف کے درمیان پیغامات کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اور روایتی ثالث سوئٹزرلینڈ کے ذریعے بھی رابطے کُھلے ہیں۔ ان کے مطابق ایران نے کبھی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا لیکن امریکا کی طرف سے متضاد بیانات سنجیدگی کے فقدان کو ظاہر کرتے ہیں۔














