شگفتہ اعجاز کی ماڈلنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

شگفتہ اعجاز کو انسٹاگرام پر ماڈلنگ ویڈیو پوسٹ کرنے پر تنقید کا سامنا، صارفین نے بھائی کے انتقال کے بعد غیر مناسب قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شگفتہ اعجاز کی ماڈلنگ پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کو حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک اسپانسرڈ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے معروف برانڈ کے لیے خوبصورت انارکلی لباس میں ویڈیو پوسٹ کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ویڈیو میں شگفتہ اعجاز نے نفیس سلور کڑھائی والے لباس کو دلکش جیولری کے ساتھ اسٹائل کیا تھا۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے بھائی کے حالیہ انتقال کے بعد اس طرح کی پوسٹ کو غیر مناسب قرار دیا جبکہ دیگر نے عمر اور موجودہ حالات کے مطابق رویہ اپنانے کا مشورہ دیا۔

شگفتہ اعجاز ان دنوں برطانیہ میں اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں منا رہی ہیں اور ان کی ماڈلنگ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ صارفین نے مختلف آرائیں پیش کیں، جن میں بعض نے ان کے طرزِ عمل پر سوالات اٹھائے۔

دیگر متعلقہ خبریں