پاکستان بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، کالام میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری تک گر گیا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی شدید سردی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کالام: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جہاں کالام میں درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پاراچنار میں منفی 4، دیر بالا میں منفی 3 اور سیدو سوات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دروش چترال، تیمرگرہ اور بالاکوٹ میں منفی ایک، جبکہ میر کھنی اور چترال میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
مالم جبہ میں درجہ حرارت ایک، کاکول اور چترال میں تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ صوبے کے بیشتر علاقوں میں خشک اور سرد موسم ہے جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سردی کا امکان ہے۔
پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کرک، بنوں اور لکی مروت میں دھند چھانے کا امکان ہے، خاص طور پر موٹر وے، نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند رہے گی۔
میدانی اور بالائی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔














