امریکا کی ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر پابندیاں چین نے مسترد کر دیں اور دباؤ کے بجائے مذاکرات پر زور دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے ایران سے تجارت کرنے والے ممالک پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے بعد چین نے اس اقدام پر سخت ردعمل دیا ہے۔ واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ چین ہمیشہ سے ٹیرف کے بے ترتیب نفاذ کی مخالفت کرتا آیا ہے اور تجارتی جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔
ترجمان کے مطابق چین زبردستی یا دباؤ سے مسائل حل کرنے کے بجائے اپنے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ چین غیر قانونی اور یکطرفہ پابندیوں کی سخت مخالفت کرتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر نے ایران پر حملے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے، تاہم ان کا رویہ بدل سکتا ہے۔














