دھند کے باعث ملک بھر میں موٹرویز کے مختلف حصے بند

دھند کی شدت کے باعث موٹروے پولیس نے ملک بھر میں مختلف موٹرویز کے حصے بند کر دیے ہیں۔ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دھند کے باعث ملک بھر میں موٹرویز کے مختلف حصے بند

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دھند کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ملک بھر میں متعدد موٹرویز کے مختلف حصے بند کر دیے ہیں۔

ایم-1 پشاور سے برہان، ایم-2 اسلام آباد سے لاہور، ایم-3 فیض پور سے درخانہ، ایم-4 پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ، ایم-11 لاہور سے سمبڑیال، ایم-14 عیسی خیل سے داؤد خیل اور ایم-5 شجاع آباد سے شیر شاہ تک بند کر دی گئی ہیں۔

یہ اقدام دھند کی شدت کے باعث روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مزید معلومات کے لیے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں