چین نے چاند کے وقت کے لیے پہلا سافٹ وئیر بنایا

چینی سائنسدانوں نے چاند کے وقت کے لیے دنیا کا پہلا سافٹ وئیر بنایا، جو نیوی گیشن میں مددگار ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین نے چاند کے وقت کے لیے پہلا سافٹ وئیر بنایا

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنسدانوں نے دنیا کا پہلا سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو چاند کے وقت یا ٹائم کے بارے میں بتاتا ہے، جس سے چاند پر بھیجے جانے والے مشنز کی نیوی گیشن اور رابطوں کو فائدہ ہوگا۔

چاند پر وقت کا حساب رکھنا زمین کے مقابلے میں مشکل ہے کیونکہ چاند پر گھڑی کی سوئیاں تیز ہیں۔ چاند کا وقت زمین کے ایک دن کے مقابلے میں 56 لاکھویں سیکنڈ تیز ہے، جو نیوی گیشن کے لیے اہم ہے۔

چین کی پرپل ماؤنٹین آبزرویٹری نے ایسا سافٹ وئیر تیار کیا ہے جو چاند کی کمزور کشش ثقل اور مدار کی گردش کو مدنظر رکھتا ہے۔ یہ سافٹ وئیر چاند کے وقت کو زمین کی گھڑیوں سے ملانے میں مدد دیتا ہے۔

محققین کے مطابق ان کے طریقہ کار میں وقت کی درستگی ایک ہزار برسوں تک برقرار رہے گی، جبکہ صرف چند درجن نانو سیکنڈز کا فرق آئے گا۔ یہ نیوی گیشن کو ہموار رکھنے میں مدد کرے گا۔

اس سافٹ وئیر کو ایل ٹی ای 440 کا نام دیا گیا ہے اور یہ صارفین کو چاند اور زمین کے وقت کا موازنہ آسانی سے کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں