صدر آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین جائیں گے جہاں وہ بحرین کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر زرداری 13 سے 16 جنوری تک بحرین میں قیام کریں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران صدر زرداری بحرین کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں وزیر اعظم بحرین سے اہم ملاقات بھی شامل ہے۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، معاشی اور سفارتی تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دوستانہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔














