خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کے لیے کور کمانڈر کو خط لکھا، خصوصی کمیٹی نے بریفنگ کا مطالبہ کیا۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے کور کمانڈر کو خط لکھ کر سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی درخواست کی ہے۔
خط میں اسپیکر نے بتایا کہ اسمبلی نے سیکیورٹی کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس نے آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے بریفنگ حاصل کی ہے۔ خط کے مطابق کمیٹی نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلایا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔
کمیٹی ہیڈکوارٹرز الیون کور سے بھی تفصیلی بریفنگ حاصل کرنے کی خواہش مند ہے۔ اسپیکر نے مطالبہ کیا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں جاری آپریشنز کے تناظر میں خیبرپختونخوا اسمبلی کو بریفنگ دی جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وسیع تر سیاسی، سماجی اور ترقیاتی اقدامات کے بغیر اکیلے آپریشن سے پائیدار امن ممکن نہیں۔ خصوصی کمیٹی کے لیے ان کیمرہ بریفنگ کا اہتمام مناسب تاریخ اور وقت پر صوبائی اسمبلی میں کیا جائے۔














