محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں ایک ہی ٹیم سے کھیل کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی۔
کابل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں نوکھالی ایکسپریس کی ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی۔
حسن عیسیٰ خیل نے اپنے والد کے ساتھ کھیلتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 53 رنز کی شراکت قائم کی اور 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔ محمد نبی اور حسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والے باپ بیٹے کی پہلی جوڑی بن گئے۔
محمد نبی نے اظہارِ خوشی کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کے ساتھ کھیلنا ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میچ سے قبل 90 منٹ تیاری کی اور بیٹے کو مختلف بولز کا سامنا کرنے کے بارے میں مشورے دیے۔ حسن نے نیشنل ٹیم کی طرف سے کھیلنے کے خواب کا اظہار کیا۔
نوکھالی ایکسپریس نے اس میچ میں ڈھاکا کیپیٹلز کو 41 رنز سے شکست دی۔















