مارتا کوستیوک کی یوکرین کے حالات پر جذباتی تقریر

یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک نے برسبین اوپن کے بعد اپنے ملک کے مشکل حالات پر جذباتی تقریر کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مارتا کوستیوک کی یوکرین کے حالات پر جذباتی تقریر

برسبین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کی معروف ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک نے برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے بعد اپنے ملک کے حالات بیان کرتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین کے بارے میں کچھ کہنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ روزانہ دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں ہزاروں لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور بجلی کے بغیر رہ رہے ہیں، جبکہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے سخت سرد موسم میں بھی لوگوں کو گرم پانی میسر نہیں۔ مارتا نے کہا کہ ان کی بہن رات کو 3 کمبل اوڑھ کر سوتی ہے کیونکہ ان کا گھر بہت زیادہ ٹھنڈا رہتا ہے، یہ حقیقت بے حد تکلیف دہ ہے۔

خیال رہے کہ برسبین اوپن کے فائنل میں عالمی نمبر ون کھلاڑی ارینا سبالنکا نے مارتا کوستیوک کے خلاف 6-4، 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔

دیگر متعلقہ خبریں