ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا ہے، جبکہ وینزویلا میں مادورو کی گرفتاری کے بعد نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر مقرر کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیا

وینزویلا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو ‘وینزویلا کا عبوری صدر’ قرار دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں انہوں نے جنوری 2026 سے وینزویلا کا عبوری صدر لکھا ہے۔ یہ تصویر وکی پیڈیا پیج جیسے اسٹائل میں تیار کی گئی تھی، لیکن حقیقی وکی پیڈیا پر اس طرح کی کوئی پوسٹ موجود نہیں۔

یہ پوسٹ وینزویلا کے موجودہ بحران کے پس منظر میں سامنے آئی ہے، جب امریکی فوج نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ایک فوجی آپریشن کے دوران گرفتار کیا اور انہیں نیو یارک منتقل کیا۔ مادورو پر منشیات اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے الزامات ہیں، جن کا سامنا وہ نیو یارک کی عدالت میں کر رہے ہیں۔

مادورو کی گرفتاری کے بعد وینزویلا کی سپریم کورٹ نے نائب صدر ڈیلسی روڈریگیز کو عبوری صدر مقرر کیا تھا، جنہوں نے اپنے عہدے کو درست قرار دیتے ہوئے مادورو کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور امریکا سے تعاون کے لیے بات چیت کی پیشکش بھی کی ہے۔

ٹرمپ نے مادورو کی گرفتاری کے بعد ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا وینزویلا کا انتظام عارضی طور پر سنبھالے گا اور اگلے مرحلے میں ایک محفوظ اور مناسب عبوری انتظام کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران وینزویلا کے تیل کے وسائل عالمی منڈی میں بیچے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں