ایران مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیارہے۔ وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران جنگ اور مذاکرات دونوں کے لیے تیار ہے اور حالیہ مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہتھیار فراہم کیے گئے تھے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیارہے۔ وزیر خارجہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران مذاکرات اور جنگ دونوں کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مظاہرین کو ہتھیار فراہم کیے گئے تھے، جس کے ثبوت موجود ہیں اور حالات اب مکمل کنٹرول میں ہیں۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو مظاہروں کے دوران سنگین چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ریاستی ادارے تحمل کا مظاہرہ کرتے رہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین میں اسلحہ تقسیم کیے جانے کی فوٹیجز موجود ہیں، اور گرفتار افراد کے اعترافی بیانات جلد جاری کیے جائیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق، ان مظاہروں کے دوران ساڑھے تین سو کے قریب مساجد کو آگ لگائی گئی، لیکن سیکیورٹی فورسز نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے ابتدائی مطالبات جائز تھے، لیکن امریکی مداخلت کے بعد مظاہرے پرتشدد ہوگئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عباس عراقچی اور امریکی خصوصی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کے درمیان کمیونیکیشن چینل بحال ہے اور جب بھی ضرورت پیش آئی، اسی چینل کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا جائے گا۔ عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، چاہے وہ سفارتی مذاکرات ہوں یا دفاعی اقدامات۔

دیگر متعلقہ خبریں