اسلام آباد بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی، صدرِ مملکت کا نیا آرڈیننس نافذ

صدر زرداری نے اسلام آباد میں مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا، جس کے تحت ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل چیئرمین جنرل ممبران ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں مقامی حکومت آرڈیننس جاری

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں مقامی حکومت آرڈیننس جاری کر دیا۔ اس آرڈیننس کے تحت ہر ٹاؤن کارپوریشن میں یونین کونسل کے چیئرمین بطور جنرل ممبران شامل ہوں گے، اور یہاں 4 خواتین، 1 کسان یا ورکر، 1 تاجر یا بزنس مین، 1 نوجوان اور 1 غیر مسلم رکن ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق یونین کونسل کے جنرل ممبر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا، اور یونین کونسل کے انتخاب کے لیے یوسی کو ملٹی ممبر وارڈ میں تبدیل کیا جائے گا۔ ایک ووٹر ایک امیدوار کے لیے ووٹ ڈالے گا، اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 9 امیدوار جنرل ممبران منتخب ہوں گے۔ کامیاب امیدوار 30 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

جنرل ممبران یونین کونسل کی مخصوص نشستوں پر ممبران کو شو آف ہینڈ کے ذریعے منتخب کریں گے، جبکہ چیئرمین اور وائس چیئرمین بھی شو آف ہینڈ سے منتخب کیے جائیں گے۔ انہیں بھی 30 دن کے اندر سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی اجازت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں