پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ تیار کر لیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سلیکٹرز نے آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین میچز کی سیریز اور آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ تیار کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کا حتمی اعلان چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد جلد متوقع ہے جبکہ سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں تین ٹی 20 میچز کی سیریز قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی، جس کے بعد دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کی مہم کے لیے روانہ ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ہیڈ کوچ مائیک ہسین اور کپتان سلمان علی آغا کی مشاورت سے اسکواڈ تیار کیا ہے، جس میں صائم ایوب، صاحب زادہ فرحان، فخر زمان، بابر اعظم، شاداب خان، ابرار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
خواجہ نافع اور عثمان طارق میں سے ایک کھلاڑی شامل کیا جائے گا جبکہ وسیم جونئیر، عبدالصمد اور خواجہ نافع ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ حتمی اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔















