ایران کی ممکنہ حملےکی صورت میں اسرائیل اورامریکی اڈوں کو نشانہ بنانےکی دھمکی

ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ ممکنہ حملے کی صورت میں اسرائیل اور امریکی اڈے نشانے پر ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی ممکنہ حملے کی صورت میں اسرائیل و امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کی صورت میں اسرائیل اور خطے میں موجود تمام امریکی فوجی اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو اسرائیل کے ساتھ ساتھ تمام امریکی اڈے اور جہاز ایران کے نشانے پر ہوں گے۔ انہوں نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس وقت امریکا اور اسرائیل جیسے دشمنوں کے خلاف بیک وقت معاشی، نفسیاتی، عسکری اور انسدادِ دہشت گردی کے میدان میں جنگ کی حالت میں ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران تباہی کے بیج بونے والوں کے سامنے ڈٹا رہے گا۔ ایرانی حکام کا الزام ہے کہ موجودہ مظاہروں کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔

ایران میں حکومت اور عوام کے درمیان کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے، جس کے باعث ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی پر غور کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں