آئی سی سی نے نئی ٹی 20 اور ون ڈے رینکنگ میں بھارت کو پہلے نمبر پر رکھا، پاکستان کی پوزیشن بالترتیب ساتویں اور چوتھی رہی۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی عالمی رینکنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں بھارت پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ نیوزی لینڈ چوتھی، جنوبی افریقہ پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹی جبکہ پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے۔ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں بھارت نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان چوتھی، سری لنکا پانچویں اور جنوبی افریقہ چھٹی پوزیشن پر ہے۔ افغانستان، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بالترتیب ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔















