وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ حکومت پر عدلیہ کی بے حرمتی کا الزام لگایا، کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سندھ حکومت پر شدید تنقید

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو فروخت کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ کراچی میں سندھ ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے عدالتی احکامات کی بے حرمتی کا الزام عائد کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت قومی اثاثے فروخت کر چکی ہے اور اب انصاف بھی برائے فروخت بنا دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام انصاف کے لیے عدلیہ کی طرف دیکھتے تھے، مگر اب عدالتی احکامات کو بھی نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے ملاقات کی اجازت دی، مگر جیل سپرنٹنڈنٹ نے ان احکامات کو نظرانداز کر دیا۔ سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کے رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے اجرک اور سندھی ٹوپی کی بھی بے حرمتی کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے اپنی عاجزی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف جسٹس کو خطوط لکھے مگر نہ ملاقات ہوئی اور نہ ہی جواب دیا گیا۔ انہوں نے وکلا سے اپیل کی کہ اگر وکلا کھڑے نہیں ہوں گے تو عدلیہ آزاد نہیں ہو سکتی۔

دیگر متعلقہ خبریں