سپرمین کو متعارف کرانے والی نایاب کامک بک 1.5 کروڑ ڈالر میں فروخت ہوئی، جو سپر ہیرو صنف کی بنیاد بنی اور اب تک کی مہنگی ترین کامک بک ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سپرمین کو دنیا سے متعارف کرانے والی نایاب کامک بک 1.5 کروڑ ڈالر میں فروخت ہو گئی۔ یہ کامک بک، ‘ایکشن کامکس نمبر 1’، 1938 میں شائع ہوئی تھی اور اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہونے والی کامک بک بن گئی ہے۔
یہ کامک بک پہلے نکولس کیج کے گھر سے چوری ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں 2011 میں جنوبی کیلیفورنیا کے اسٹوریج لاکر سے برآمد کی گئی۔ کیج نے 1996 میں اسے 1,50,000 ڈالر میں خریدا تھا اور بعد میں 22 لاکھ ڈالر میں فروخت کیا۔
میٹروپولیس کولیکٹیبلز کے ونسنٹ زورزولو کے مطابق، اس کامک بک کی اشاعت کے بعد سپر ہیرو صنف کی بنیاد پڑی اور آج کے تمام سپر ہیرو کردار اسی کا نتیجہ ہیں۔
آج بھی صرف 100 کے قریب اصل کاپیاں موجود ہیں، جو اس کی نایابی اور تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ میٹروپولیس کولیکٹیبلز کے سی ای او اسٹیفن فشلر نے اس چوری کو مونالیزا کی مشہور چوری کے ساتھ تشبیہ دی۔















