ڈونر فنڈڈ منصوبے پیپرا فریم ورک کے تحت لائے گئے

وفاق اور صوبوں میں ڈونر فنڈڈ منصوبے پیپرا فریم ورک کے تحت خریدے جائیں گے۔ ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک ٹرانزکشنز کی جائیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈونر فنڈڈ منصوبے پیپرا فریم ورک کے تحت لائے گئے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم ڈی پیپرا حسنات احمد قریشی نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں ڈونر فنڈڈ منصوبوں کی خریداری پیپرا فریم ورک کے تحت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ پبلک پروکیورمنٹ اصلاحات کا آغاز گزشتہ سال کیا گیا تھا اور وزیراعظم کی منظوری سے چار شعبوں میں اصلاحات شروع کی گئی ہیں۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ایک اعشاریہ چار ٹریلین روپے کی سوا پانچ لاکھ ٹرانزیکشنز ای پیڈز کے ذریعے کی گئیں۔ وفاق، پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا میں ای پیڈ سسٹم نافذ ہو چکا ہے اور 43 ہزار وینڈرز اور 600 غیرملکی سرمایہ کار رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔

مینوئل خریداری سے کرپشن کے امکانات زیادہ تھے، اب پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کی اشیا اور ایک ارب سے زیادہ کے کام کی الیکٹرانک ٹرانزکشن ہوگی۔ پیپرا کے 10 ہزار افسران اور وینڈرز کی تربیت مکمل ہو چکی ہے، اور ماہرین کا ایک پول بنایا جا رہا ہے۔

الیکٹرانک پروکیورمنٹ سسٹم کے تحت ٹینڈرز اور بڈز سمیت سب آن لائن ہوں گے، جس کو آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں