صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری مذاکرات کیلئے رابطہ کیا اور امریکہ فوجی آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران مذاکرات چاہتا ہے اور ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی سمیت طاقتور آپشنز پر غور کرنے کی دھمکی بھی دی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال پر فوجی حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی کے لیے ایلون مسک سے بات کریں گے اور ایران کی بدامنی کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کے عوام کی مدد کے لیے تیار ہے اور زور دیا کہ ایران آزادی کی طرف دیکھ رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران میں قتل عام کی صورت میں امریکہ مداخلت کر سکتا ہے، مگر فوجی دستے نہیں بھیجے جائیں گے۔
ایران میں موجودہ صورتحال کے بارے میں ٹرمپ نے کہا کہ ایرانی حکومت کو اپنے عوام کے ساتھ برے سلوک کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔














