کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی اور فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی درخواست مسترد کر دی اور فریقین کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور پتنگ بازی کو اجازت دینا شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ عدالت ایکٹ کو کالعدم قرار دے اور اس پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 16 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو دلائل کی ہدایت دی۔

دیگر متعلقہ خبریں