ایران نے امریکا و اسرائیل مخالف مزاحمت میں شہداء کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، ملک بھر میں جاری بدامنی کے دوران ہلاکتوں کا الزام امریکا اور اسرائیل پر ہے۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا اور صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت میں شہید ہونے والوں کی یاد میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق انقلاب اسکوائر پر آج دوپہر بڑی ریلی منعقد ہوگی۔
یہ اعلان ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جاری بدامنی کے بعد کیا گیا ہے، جس میں ہلاکتوں کا الزام ایران نے امریکا اور اسرائیل پر عائد کیا ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عوام کو فسادیوں سے دور رہنے کی تاکید کی۔
ایران میں 14 روز سے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے مطابق ان میں 192 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ امریکی تنظیم کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 490 ہے۔















