غرور میں ڈوبے حکمران انجام سے نہیں بچ سکتے۔تاریخ گواہ ہے کہ متکبر حکمرانوں کا زوال یقینی ہوتا ہے۔آیت اللہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا کہ غرور میں ڈوبے حکمران انجام سے نہیں بچ سکتے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آیت اللہ خامنہ ای کا عالمی طاقتوں کو غرور پر انجام کا انتباہ

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عالمی طاقتوں کو خبردار کیا کہ غرور میں ڈوبے حکمران انجام سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ متکبر حکمرانوں کا زوال یقینی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے فرعون، نمرود، رضا خان اور محمد رضا شاہ کی مثالیں دیں، جو غرور کے باعث زوال پذیر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بھی اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے بیان کے اختتام پر خبردار کیا کہ آج جو طاقت کے نشے میں فیصلے مسلط کر رہے ہیں، وہ بھی زوال کا شکار ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں