امریکی فوج نے ٹرمپ کو ایران میں ممکنہ اہداف کی فہرست دی

امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو ایران میں ممکنہ اہداف کی فہرست دی ہے، جس میں ایران کی سیکیورٹی سروسز کے افراد شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی فوج نے ٹرمپ کو ایران میں ممکنہ اہداف کی فہرست دی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی فوج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے لیے اہداف کی فہرست فراہم کر دی ہے۔ فہرست میں ایران کی سیکیورٹی سروسز کے ارکان سمیت سول اور فوجی تنصیبات شامل ہیں۔

خطے میں موجود امریکی فوجی کمانڈرز نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر ممکنہ حملے سے قبل دفاعی حکمت عملی کی تیاری کے لیے وقت درکار ہے تاکہ جوابی کارروائی کو ناکام بنایا جا سکے۔

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے حملہ کیا تو اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل ہائی الرٹ پر ہے۔

امریکی فضائیہ کے دو ‘سی 17 اے’ فوجی طیارے مشرقِ وسطیٰ کی جانب روانہ ہو گئے ہیں جس سے ایران پر ممکنہ حملے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

ایران کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ احتجاج کو دشمن کی سازش قرار دیتے ہوئے مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں