وزیراعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں 3.6 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا، جو حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم کا ریکارڈ ترسیلات زر پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے دسمبر 2025 میں ریکارڈ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دسمبر 2025 میں سمندر پار پاکستانیوں نے 3.6 ارب ڈالر بھیجے، جس پر ہم ان کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ حکومتی پالیسیوں پر اوورسیز پاکستانیوں کے اعتماد کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کا وطن کی تعمیر و ترقی کے لیے ترسیلات زر بھیجنا ان کی وطن سے محبت کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں