دمبولا میں سنسنی خیز مقابلہ جاری، پاکستان کو آخری 9 گیندوں پر 28 رنز درکار

سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 161 رنز کا ہدف دیا ہے، میچ بارش کی وجہ سے 12 اوورز تک محدود کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سری لنکا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 161 رنز کا ہدف دیا

دمبولا: (رائیٹ ناوٴ نیوز)دمبولا میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹی20 میچ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جہاں پاکستان کو جیت کے لیے آخری 12 گیندوں پر 30 رنز درکار ہیں۔ میچ اس وقت فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ کپتان داسن شناکا نے 9 گیندوں پر 34 رنز کی تیز اننگز کھیلی، جبکہ کُسل مینڈس نے 30 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔  بارش کی وجہ سے میچ 12 اوورز تک محدود کیا گیا۔

جواب میں پاکستان کی بیٹنگ میں کپتان سلمان آغا نمایاں رہے، جنہوں نے صرف 12 گیندوں پر 45 رنز بنائے۔ درمیانی اوورز میں چند وکٹیں گرنے کے بعد میچ دباؤ کا شکار ہوا، تاہم محمد نواز اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں اور ہدف کے تعاقب میں مصروف ہیں۔

اس وقت اسکور 10 اوورز کے بعد 131/5 ہے اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعصاب کا امتحان جاری ہے۔ شائقین کی نظریں آخری دو اوورز پر جمی ہوئی ہیں، جہاں میچ کا فیصلہ متوقع ہے۔

واضح رہے کہ دمبولا کی پچ پر تیز رفتار بیٹنگ دیکھنے میں آ رہی ہے اور دونوں ٹیموں نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی ہے، تاہم میچ کا حتمی نتیجہ آخری گیندوں پر طے ہوگا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا، اس وقت سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں