کراچی میں ساحل سمندر پر خواتین کی سب سے بڑی ریس منعقد

کراچی میں سی ویو پر ‘بورن ٹو رن’ ریس میں سات ممالک کی خواتین نے شرکت کی۔ ریس 5 کلومیٹر طویل تھی اور کامیاب خواتین کو نقد انعامات ملے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں ساحل سمندر پر خواتین کی سب سے بڑی ریس منعقد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ساحل سمندر سی ویو پر پاکستان کی سب سے بڑی خواتین ریس کا انعقاد کیا گیا۔

‘بورن ٹو رن’ ریس میں سات ممالک کی غیر ملکی خواتین کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی۔

یہ ریس 5 کلومیٹر طویل تھی، جس میں پوزیشن حاصل کرنے والی خواتین کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں