ملک میں سردی کی شدید لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 20 ریکارڈ

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر گیا۔ سندھ اور پنجاب میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار اور تعطیلات میں تبدیلی کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں سردی کی شدید لہر، ہنزہ میں پارہ منفی 20 ریکارڈ

ہنزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے اور ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

عالمی موسمی ویب سائٹ کے مطابق، ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 20 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوئٹہ میں اتوار کی صبح منفی ایک ڈگری رہا۔

اسلام آباد میں درجہ حرارت 2 ڈگری، لاہور میں 3، پشاور میں 4 اور کراچی میں 7 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ اور استور کے بالائی حصوں میں شدید سردی کی وجہ سے نظامِ زندگی متاثر ہو رہا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے سردی کے باعث اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے 9 بجے سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پیر سے 26 جنوری تک لاگو رہے گا۔

پنجاب میں بھی تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع کی گئی ہے اور اب یہ 19 جنوری سے کھلیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں