برطانیہ میں 16 لاکھ افراد نے وزن کم کرنے کے انجیکشنز استعمال کیے

سروے کے مطابق برطانیہ میں 16 لاکھ افراد نے وزن کم کرنے کے انجیکشنز استعمال کیے، جن میں کئی افراد بغیر لائسنس ادویات استعمال کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ میں 16 لاکھ افراد نے وزن کم کرنے کے انجیکشنز استعمال کیے

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک تازہ سروے کے مطابق، کم از کم 16 لاکھ برطانویوں نے گزشتہ برس وزن کم کرنے کے انجیکشنز استعمال کیے ہیں، تاہم ہر سات میں سے ایک فرد ایسی دوا استعمال کر رہا تھا جس کو اس مقصد کے لیے لائسنس نہیں دیا گیا تھا۔

ویگووی اور مونجارو جیسی ادویات کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کئی افراد نسخے کے بغیر ہی ان ادویات کو خرید رہے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے محققین کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 33 لاکھ افراد اس سال وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

سروے کے مطابق 2.9 فیصد افراد نے جی ایل پی-1 دوا استعمال کرنے کا بتایا، یعنی اندازاً 16 لاکھ افراد ایسا کرتے ہیں، جن میں 15 فیصد وہ ہیں جو بغیر لائسنس کے ادویات استعمال کر رہے ہیں۔

محققین نے خبردار کیا ہے کہ ’آف-لیبل‘ ادویات اگر بغیر تجویز کے لی جائیں تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں