پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا اعلان کیا ہے جو پی ایس ایل سیزن 11 میں نئے مالک کے ساتھ شامل ہوگی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی جلد ہی اس کے لئے اشتہار جاری کرے گا۔ پی ایس ایل میں دو فرنچائزز کی کامیاب فروخت اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز کی نیلامی اوپن آکشن کے ذریعے کی جائے گی، جس میں تمام بڈرز حصہ لے سکیں گے۔ نیلامی کا عمل پی ایس ایل کی دو دیگر فرنچائزز کے لئے اپنائے گئے طریقہ کار کے مطابق ہوگا۔
ملتان سلطانز پی ایس ایل سیزن 11 میں نئے مالک کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ یاد رہے کہ پی سی بی نے سیزن 11 کے لئے ملتان سلطانز کو خود چلانے کا اعلان کیا تھا۔















