انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر زلزلے کی شدت سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، تاہم سونامی کا کوئی خطرہ نہیں۔
تلاؤد جزیرہ، انڈونیشیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا کے تلاؤد جزیرے پر 6.8 شدت کا زلزلہ ریکارڈ ہوا، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
انڈونیشیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7.1 تھی اور اس کی گہرائی 17 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی وجہ سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں بتایا گیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی گہرائی 77 کلومیٹر بتائی۔ زلزلے کے بعد لوگوں نے اس کی شدت کو محسوس کیا، تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔













