اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے دلہا دلہن سمیت چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی والے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہا دلہن سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے کے وقت گھر میں مہمان بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے مطابق دھماکے کے سبب چار گھروں کو نقصان پہنچا۔ ریسکیو آپریشن کے بعد ملبے سے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید چیکنگ کی جا رہی ہے اور دھماکے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد کے سیکٹر G-7/2 میں گیس سلنڈر دھماکے کے افسوسناک واقعے پر محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی مکمل تحقیقات کی ہدایت دی، جبکہ وزیرداخلہ نے بھی انتظامیہ کو فوری اور مؤثر علاج یقینی بنانے اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیا۔















