تحریک تحفظ آئین پاکستان کی 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی اپیل

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 فروری کو ملک بھر میں احتجاج کی اپیل کرتے ہوئے عوام سے فسطائیت کے خلاف باہر نکلنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تحریک تحفظ آئین پاکستان کی 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کی اپیل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک تحفظ آئین پاکستان (ٹی ٹی اے پی) نے 8 فروری کو عام انتخابات کی دوسری برسی پر ملک بھر میں احتجاج کی اپیل کی ہے۔ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین پاکستان سے کھیلنے والے عناصر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے عوام کو 8 فروری کو فسطائیت کے خلاف آواز بلند کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو تحریک میں شامل ہونے کا کہا۔

ٹی ٹی اے پی کے نائب چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ طاقتور طبقہ اصلاحات کے راستے بند کر رہا ہے اور عوام کو احتجاج کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔

حقوقِ خلق پارٹی کے سربراہ عمار علی جان نے ٹی ٹی اے پی میں شمولیت کا اعلان کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ غیر مؤثر، عدلیہ کمزور اور میڈیا پابندیوں کا شکار ہے۔

ٹی ٹی اے پی کے رہنماؤں نے مینارِ پاکستان کا دورہ کیا، جہاں کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 8 فروری کو عوام کو ظلم اور جبر کے خلاف باہر نکلنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں